|
|
جنرل پرویز مشرف صاحب، اسلام و علیکم ورحمة اللہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات، آپ کے فیصلے اور جمہوری غیر یقینی کے بارے میں کچھ اہم مشورے دینا چاہتا ھوں۔ مجھے محسوس ہورہا ھے کہ آپ عوامی اور سیاسی دباوُ میں آکر کوئی غلط قدم اُٹھا لینگے۔ میں روحانی بصیرت کی روشنی میں آپ کی خدمت میں چند نقاط بیان کررہا ہوں، اگر آپ ان پر عمل پیرا ہوں تو پاکستان کی سالمیت مستحکم ہوجائے گی۔
پاکستان میں جمہوریت کا قیام روحانی اسلاف کا ماننا ھے کہ جمہوریت کے قیام کےلیے قوم کا باشعور اور تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ بغور جائزہ لیں تو آپ کو از خود اندازہ ھوجائےگا کہ پاکستان میں عوام کی سیاسی وابستگی کسی نظریہ کے تحت نہیں ہوتی بلکہ لسانی، مذھبی اور دیگر وجوہات کی بنا پر قائم ھیں۔ یعنی اگر پیپلز پارٹی کی قائد کرپٹ ھے تو اس پارٹی کے اراکین کبھی بھی قائد کے کرپشن کو تسلیم نہیں کرتے۔ عوام کو اتنا بھی معلوم نہیں ہوتا کہ یہ سیاست دان مفادات کی خاطر وطن کے راز بھی دشمن کو فروخت کردیتے ھیں۔ پاکستانی عوام اتنی باشعور اور تعلیم یافتہ نہیں ھے کہ ان کو ووٹ کےلیے اپنی تقدیر آزمانے کی آسائش دی جائے۔پاکستان کی ٦٠ سالہ تاریخ میں آپ کی حکومت وہ اوّل حکومت ھے جس نے ٥ سال کی ٹرم پوری کی ھے۔ آپ کے دور میں قومی خزانہ صفر سے ترقی کرکےکئی بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ فرمان گوھر شاہی ھے کہ پاکستانی قوم ڈنڈے کی زبان سمجھتی ھے۔لہذا پاکستان کی سلامتی اسی میں ہے کہ یا تو یہاں مارشل لاء نافذ رہے یا پھر آپ جیسا فوجی جرنیل پاکستان کی قیادت سنبھالے۔
جنرل پرویز مشرف صاحب کا وردی میں رہنا اشد ضروری ھے جنرل صاحب، آپ کسی حال میں بھی چیف آف آرمی کے عہدے سے مستعفی یا ریٹائر نہ ھوں۔ اگر آپ نے وردی اُتار دی تو تمام سیاست دانوں کے تیور بدل جائيں گے۔ ایک عام صدر کی حیثیت پاکستان میں کچھ نہیں ھے۔ اگر آپ نے وردی اّتار دی تو پاکستانی سیاست دان آپکی کھال اُتار دینگے۔ پاکستان کی سالمیت کی خاطر آپ آئین میں ترمیم کریں اور ایسی شق کا انتظام کریں جس کے تحت آپ صدر اور چیف آف آرمی دونوں عہدوں کو رکھ سکیں۔ اگر آپ نے وردی اُتار دی، تو پاکستان میں جہادی تنظیموں کا راج ہوگا۔ حکومت مولویوں کو مل جائے گی۔ جنرل پرویز مشرف، آپ اگر وردی میں ھیں تو پاکستان کی بقا کی علامت ھیں، بصورت دیگر آپ پاکستان کو غداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینگے۔ آپ کو وردی نہیں اُتارنی خواہ امریکہ کو پسند نہ آئے۔ یقینا امریکہ کا دباوُ ھے کہ آپ وردی اُتار دیں، لیکن آپ امریکہ کو کہہ دیں کہ اگر وردی اُتر گئی تو عالمی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں ختم ہوجانے کا اندیشہ ہے۔
جنرل صاحب: آخری بار بھی یہی کہتا ھوں کہ آپ کا وردی میں رہنا اشد ضروری ھے، پاکستان کی بقا اسی میں ھے کہ آپ کے پاس دونوں عہدے ہوں۔
منجانب نمائندہ امام مہدی سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی محمد یونس الگوھر لندن مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل Email: younus38@yahoo.com
|